• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6452

    عنوان:

    مجھے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کناڈا کا امیگریشن(غیر ملک کی سکونت پذیری) مل گیا ہے۔ میری پاکستان میں ایک اچھی نوکری ہے۔میں ایک انجینئر ہوں۔ مجھے بتائیں کہ کیا صرف اچھے مستقبل کے لیے کناڈا امیگریشن کرنا مناسب ہے، کیوں کہ پاکستان کی حالت ناپائیدار ہے۔ کیا اسلام اس کی اجازت دیتا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6452

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1073=1010/ د

    اس دنیائے ناپائیدار میں رہائش کا انتخاب کرنے میں اول ترجیح اسلامی معاشرہ، اور دینی ماحول کو ہے جہاں انسان بسہولت احکام اسلامی پر عمل کرسکے، دین داروں کے ماحول میں جمعہ وجماعت کی نمازیں ادا کرسکے، مادیت ومغربیت کے سیلاب میں نیک لوگوں کی معیت اور صحبت اختیار کرکے دین پر استقامت وپختگی اور ایمان میں مضبوطی پیدا کرسکے۔ اور معاشرہ وسوسائٹی کے تعاون سے احکام اسلامی پر پوری واقفیت اور بصیرت کے ساتھ عمل پیرا ہوسکے۔ اس وقت پوری دنیا مغربیت اور مادیت کے سیلاب سے متاثر ہے، مذکورہ الصدر امور جہاں پائیداری کے ساتھ زیادہ حاصل ہوسکیں اس کو ترجیح دی جانی چاہیے، مغربی ممالک میں اس کے مواقع کم ہیں، پھر بھی اگر آپ کو مذکورہ چیزیں کہیں میسر آجائیں تو امیگریشن میں مضائقہ نہیں ہے، بشرطیکہ ماحول کا اچھی طرح جائزہ لے لیں، تبدیل سکونت کے سلسلہ میں نیت درست کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند