• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 29329

    عنوان: کچھ رشتہ دار بجلی چوری کرتے ہیں اور بل ادا نہیں کرتے ہیں، کیا ان کے گھر پانی پینا اور چائے پینا ٹھیک ہے جب کہ وہ چوری کی بجلی سے نکالا گیا ہو زمین سے؟

    سوال: کچھ رشتہ دار بجلی چوری کرتے ہیں اور بل ادا نہیں کرتے ہیں، کیا ان کے گھر پانی پینا اور چائے پینا ٹھیک ہے جب کہ وہ چوری کی بجلی سے نکالا گیا ہو زمین سے؟

    جواب نمبر: 29329

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 157=115-2/1432

    جس طرح اور چوری حرام ہے اسی طرح بجلی کی چوری بھی حرام ہے، چوری کی بجلی سے پانی نکالنے والے گنہ گار ہیں، البتہ اس کی وجہ سے پانی حرام نہیں ہوتا، اس کا پینا یا اس پانی سے بنی چائے کااستعمال کرنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند