• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 18908

    عنوان:

    فوٹو گرافی کا کاروبار کرنا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں تصویر کھینچنے (فوٹو گرافی) کا کام کرنا چاہتا ہوں، صرف ایسی تصویر جو فارم، آئی ڈی کارڈ، ڈومیسائل سرٹیفکٹ، پی آر سی اور ایسے ہی گورنمنٹ کام کے لیے تصویر بنا سکتا ہوں، جو کہ موجودہ دور کی ضرورت ہے؟ اس کام کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کی تصویر کھینچ سکتا ہوں، یا صرف لڑکوں کی؟ جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 18908

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 112=107-2/1431

     

    ضرورت وحاجت یا مجبوری تو فوٹو کھنچوانے والوں کے حق متحقق ہے۔ آپ کو تو کاروبار کرنا ہے اور اس کاروبار کے اختیار کرنے میں کچھ مجبوری نہیں، پس نہ لڑکوں کی تصویر کھینچنا جائز ہے نہ لڑکیوں کی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند