• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 164705

    عنوان: سرکای ہسپتال کی چیزیں، باہر کی عوام پر خرچ کرنے کا حکم

    سوال: جناب میں ایک سرکاری ہسپتال میں کام کرتا ہوں کیا میں ہسپتال کی چیزیں گھر لا کر اسے ہسپتال کے باہر عوام پر خرچ کر سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 164705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1354-1119/N=1/1440

    سرکاری ہسپتال کی جو چیزیں، ہسپتال کے مریضوں وغیرہ کے لیے آتی ہیں، آپ وہ چیزیں گھر لاکر عوام پر خرچ نہیں کرسکتے، شرعاً جائز نہیں، ہسپتال کے مریضوں کے لیے آئی ہوئی چیزیں، ہسپتال کے مریضوں پر ہی خرچ کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند