• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 53245

    عنوان: اردو نیوز پیپر میں کچھ ایڈورٹائزمنٹ جیسے ”جاپانی تیل“ سکسی تصویر کے ساتھ لڑکیوں کی ننگی فوٹو وغیرہ کسی پیج پر رہتی ہے اور دوسرے پیج پر دین کی بات بھی جس میں کعبہ شریف، مسجد کی تصویر، قرآن کی آیات، حدیث وغیرہ بھی رہتی ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اس طرح کے نیوزپیپر کو پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: اردو نیوز پیپر میں کچھ ایڈورٹائزمنٹ جیسے ”جاپانی تیل“ سکسی تصویر کے ساتھ لڑکیوں کی ننگی فوٹو وغیرہ کسی پیج پر رہتی ہے اور دوسرے پیج پر دین کی بات بھی جس میں کعبہ شریف، مسجد کی تصویر، قرآن کی آیات، حدیث وغیرہ بھی رہتی ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟ اس طرح کے نیوزپیپر کو پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 53245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1332-1067/B=9/1435-U یہ نیوز پیپر والے عموما جمہوری ہوتے ہیں، ان کے یہاں مذہب کا پاس ولحاظ اور احترام نہیں، انھیں صرف پیسہ ملنا چاہیے، خواہ جائز طریقہ سے ہو یا ناجائز طریقہ سے، سب ہی اخبار اس میں ملوث ہیں، آپ اخبار میں خبریں پڑھیں، ننگے فوٹو وغیرہ کی طرف قصدا نگاہ نہ ڈالیں، اور قرآنی آیات کا احترام کریں، بلا وضو اسے ہاتھ نہ لگائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند