• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69592

    عنوان: ویڈیو میں میوزک کا اضافہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: ویڈیو میں میوزک کا اضافہ کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ دف بجا کر یا ہاتھ سے تالی بجا کر، یا منہ سے سیٹی یا کوئی اور طریقہ سے ؟ کون کون طریقہ جائز ہے؟

    جواب نمبر: 69592

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 867-977/B=12/1437

    ویڈیو جو جاندار کی تصاویر پر مشتمل ہو وہ خود ہی ناجائز ہے، اُس میں میوزک کا اضافہ کرنا بھی جائز نہیں خواہ دف بجا کر ہو یا تالی بجا کر ہو یا منہ سے سیٹی بجاکر۔ سب صورتیں ناجائز ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند