• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 10791

    عنوان:

    میری شادی کو گیارہ سال ہوگئے ہیں لیکن میری کوئی اولاد نہیں ہے۔ میری بیوی دو بار حاملہ ہوئی لیکن حمل ٹھہرا نہیں اور آپریشن کرانا پڑا۔ جس میں کہ ان کی دونوں ٹیوب نکال دی گئی اس لیے ڈاکٹر نے کہا کہ یہ اب ماں نہیں بن سکتی کیوں کہ ٹیوب سے ہوکر ہی بچہ پیٹ میں آتاہے۔ سوال یہ ہے کہ کی کیا ہم ٹیسٹ ٹیوب بے بی حاصل کرسکتے ہیں (اس میں عورت کا بیضہ اور آدمی کا نطفہ لے کر ٹیسٹ ٹیوب میں تخم ریزی کی جاتیہے اور اس کے بعد جب بچہ بن جاتا ہے تو عورت کے پیٹ میں منتقل کردیا جاتا ہے اور پھر وقت پورا ہونے پر ولادت ہوتی ہے)۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10791

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 295=209/ل

    حصول اولاد کا مذکورہ طریقہ غیر فطری اور بے حیائی اور بے ستری پر مشتمل ہے، اس لیے اس سے اجتناب لازم ہے، اگر اولاد کی زیادہ خواہش ہو تو آپ دوسری شادی کرکے اولاد حاصل کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند