• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 603399

    عنوان:

    سركاری اناج جو اسكولوں كو ملتا ہے وہ اساتذہ كے لیے درست ہے یا نہیں؟

    سوال: سرکاری اسکول میں سرکار کی طرف سے بچوں کے نام پر جو اناج ملتا ہے جیسے چاول، تیل،گیھوں وغیرہ۔کیا وہ حلال ہے ؟ کیا وہ کھا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 603399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:666-539/L=8/1442

     سرکا ر بچوں کو کھلانے کے لیے جو اناج وغیرہ دیتی ہے یہ سرکار کی طرف سے ایک تعاون اور امداد ہے ؛لہذا بچوں کے لیے اس کے کھانے میں مضائقہ نہیں ؛البتہ چونکہ یہ چیزیں صرف بچوں کے لیے ہی ہوتی ہیں ؛اس لیے دوسرے لوگوں (استاذوغیرہ) کا اس میں سے کھانا درست نہ ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند