• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 12518

    عنوان:

    میں حدیث اور آیت قرآنی کا ترجمہ اسٹیکر پر چھپواکر ان کو فروخت کرنا چاہتاہوں۔ کیا یہ اسلام کے مطابق درست ہے؟برائے کرم مختصرا بتادیں۔

    سوال:

    میں حدیث اور آیت قرآنی کا ترجمہ اسٹیکر پر چھپواکر ان کو فروخت کرنا چاہتاہوں۔ کیا یہ اسلام کے مطابق درست ہے؟برائے کرم مختصرا بتادیں۔

    جواب نمبر: 12518

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 700=526/ل

     

    فقہاء نے آیاتِ قرآنیہ اور اسمائے حسن کو دراہم، محاریب، دیواروں اور بچھائی جانے والی چیزوں پر لکھنے کو مکروہ لکھا ہے، اس ڈر سے کہ کہیں ٹوٹ کر وہ گرجائیں اور ان کو پیروں سے روندا جائے، یہی چیز اسٹیکر میں بھی پائی جاتی ہے، اس وجہ سے حدیث اور آیت قرآنی کا ترجمہ اسٹیکر پر چھپواکر ان کو فروخت کرنا بہتر نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند