• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 10777

    عنوان:

    کیا اپنے گھر سے دور یعنی اپنے ملک سے دور رہ کر نوکری کرنا ٹھیک ہے؟ صرف دنیاوی ضرورتوں کی وجہ سے ایک یا دوسال تک اپنے گھر والوں سے نہ ملنا؟ برائے کرم اس کے بارے میں مجھے بتائیں۔

    سوال:

    کیا اپنے گھر سے دور یعنی اپنے ملک سے دور رہ کر نوکری کرنا ٹھیک ہے؟ صرف دنیاوی ضرورتوں کی وجہ سے ایک یا دوسال تک اپنے گھر والوں سے نہ ملنا؟ برائے کرم اس کے بارے میں مجھے بتائیں۔

    جواب نمبر: 10777

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 210=210/م

    اپنے ملک سے دور رہ کر جائز کام کی نوکری کرنا ناجائز نہیں، مباح ہے ، لیکن ہاں اپنے اہل وعیال کی خبرگیری اور حقوق کی ادائیگی ضروری ہے، اور اگر اپنے ملک میں حلال روزگار کے مواقع فراہم ہوں اور دینی و مذہبی آزادی بھی حاصل ہو تو پھر اپنے ملک میں رہ کر کام کرنا اچھا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند