• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38975

    عنوان: صرف سنی سنائی بات پر تو حرام ہونے کا حکم نہیں لگایا جاسکتا

    سوال: lays chipsکے بارے میں پوچھنا تھا کہ یہ ٹھیک ہوتاہے یا نہیں؟؟ ان کے بارے میں سننے میں آیا تھا کہ جو آئل استعمال کیاجاتاہے اس میں حرام جانور کی چربی استعمال ہوتاہے۔ برائے مہربانی اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 38975

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 861-861/M=6/1433 صرف سنی سنائی بات پر تو حرام ہونے کا حکم نہیں لگایا جاسکتا، ہاں اگر شرعی شہادت سے حرام جانور کی چربی کا ڈالنا ثابت ہوجائے تو استعمال ناجائز ہوگا ورنہ نہیں، کوئی شک کی بنا پر احتیاط کرے تو اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند