• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 51726

    عنوان: احرام کی حالت میں حاجی کا منی میں سوتے ہوئے تکیہ پر اپنا سر رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: احرام کی حالت میں حاجی کا منی میں سوتے ہوئے تکیہ پر اپنا سر رکھنا کیسا ہے؟ جب کہ تکیہ پر سلے ہوئے کپڑے کا غلاف ہو ، یہ کہاجاتاہے کہ تکیہ استعمال کرسکتے ہیں اور دوسری طرف یہ بھی کہا جاتاہے مرد کو احرام میں سر کھلا رکھنا ہے ، ان دونوں باتوں کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 51726

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 505-417/D=5/1435-U حالت احرام میں سونے کے لیے ایسا تکیہ استعمال کرنا جس کے اوپر سلا ہوا غلاف ہو جائز ہے کیونکہ فقہاء کی تصریحات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے استعمال میں کوئی قباحت نہیں ہے، اصل میں ممانعت پہننے کی ہے۔ اور حالت احرام میں مرد کو سر کھلا رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ مرد اپنے سر یا چہرہ کو کپڑے وغیرہ سے نہ ڈھانکے، تکیہ استعمال کرنے کی صورت میں سر یا چہرہ کا ڈھانکنا نہیں ہوتا۔ ولو ارتدی بالقمیص أو اتشح بہ أو ائتزر بالسراویل فلا بأس بہ؛ لأنہ لم یلبسہ لبس المخیط (ہدایہ مع فتح القدیر: ۳/۲۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند