• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 54227

    عنوان: کیا ایک سفر میں ایک ہی عمرہ کرسکتے ہیں

    سوال: (۱) کیا ایک سفر میں ایک ہی عمرہ کرسکتے ہیں یا ایک سے زیادہ بھی کرسکتے ہیں؟(۲) قسم توڑنے کا کفارہ کیا ہے ؟(۳) کس طرح ادا ہوسکتاہے؟

    جواب نمبر: 54227

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1218-838/L=9/1435-U (۱) ایک سفر میں ایک سے زائد عمرہ کرسکتے ہیں۔ (۲) قسم توڑنے کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو متوسط درجے کا کھانا صبح وشام دو وقت کھلادیا جائے یادس مسکینوں کو بقدر سترپوشی کپڑا دیدیا جائے اگر اس کی وسعت نہ ہو تو تین روزے مسلسل رکھے جائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند