• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 41582

    عنوان: حج کی نیت

    سوال: میں حج کی نیت سے منی کے لئے نکلا اور شش و پنج میں تھا کہ کس کی طرف سے حج کروں، اپنی طرف سے یا اپنی دادی کی طرف سے، اب مجھے یاد نہیں کہ میں نے کس کی طرف سے حج کی نیت کی، آیا میں نے حج کی نیت کیالفاظ ادا بھی کئے یا نہیں؟ ایسی صورت میں میرا حج ہوگا یا نہیں اور ہوگا تو کس کی طرف سے ہوگا؟

    جواب نمبر: 41582

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1586-1082/H=10/1433 وہ حج آپ کی طرف سے ادا ہوگیا اور دادی کو اگر اس حج کے ثوا ب میں شامل کرنا چاہیں تو اب بھی اس میں کچھ مانع نہیں دعا کرتے رہیں کہ یا اللہ اس حج کا ثوا ب میری دادی کو بھی پہنچادے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند