عبادات >> حج وعمرہ
سوال نمبر: 160807
جواب نمبر: 16080701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:882-809/M=8/1439
غیر مسلم کے پیسے اگر آپ کو جائز طریقوں سے حاصل شدہ ہیں مثلاً اس نے آپ کو ہبہ کیا ہے یا کسی چیز کی خریداری میں بطور ثمن ادا کیا ہے یا کسی چیز کی اجرت کے طور پر دیا ہے تو اس پیسے سے حج کی ادائیگی جائز اور درست ہے اور اگر کوئی اور پیسہ مراد ہے تو نوعیت واضح کرکے سوال دوبارہ کرسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
حضرت
مفتی صاحب کچھ سوال کا جواب عنایت فرماویں۔ (۱)حج کب فرض ہوتاہے، اگر
میرے پاس گھر نہیں ہے تو پہلے گھر بنواؤں کہ پہلے حج کروں؟ اور کیا اگر حج کے لیے
پیسے کم پڑ رہے ہیں تو ادھار لے سکتے ہیں؟ (۲)بیوی پر حج کب فرض
ہوتاہے؟ کیا اگر زکوة فرض ہے تو حج بھی فرض ہوجاتا ہے؟ (۳)میری پھوپھی کے گھر ہم
جاتے ہیں اور ایک دو دن ٹھہرتے ہیں مگر پھوپھا کا کاروبار عربک گانے کی کیسٹ کا ہے
تو ان کے گھر پر کھانا پینا کیسا ہے؟ رشتہ ہونے کی وجہ سے جانا پڑتا ہے، کوئی اور
صورت ہوسکتی ہے ٹھہرنے کی جیسے ہم ان کے گھر کچھ ہدیہ لے کر جائیں اور اس کے بدلہ
میں ہم وہاں کھائیں پئیں، کیا یہ ٹھیک ہے؟ (۴)میرا بچہ جس کی عمر
ساڑھے چھ سال کی ہے بہت گرم دماغ ہے او ربہت مستی کرتاہے۔ برائے کرم کوئی وظیفہ
بتائیں، اللہ خوب جزائے خیر عطا فرمائے۔
حوالہ: حج و عمرہ عنوان کے تحت ، سوال و
جواب نمبر: 9267 تاریخ 27.12.2008، مسئلہ قصر و اتمام۔ عرض ہے کہ اس سلسلہ میں
کتاب ?انوارمناسک (مولفہ: حضرت مفتی شبیر احمد قاسمی) کے صفحات 454تا 462ملاحظہ
فرمائیں جس میں مفتیان و علمائے کرام دیوبند، ہند و پاک، اور مدرسہ صولتیہ ، مکہ
معظمہ کے جدید فتاوی شامل ہیں جن کی رو سے منی، عرفات و مزدلفہ میں اتمام کرنا
ہوگا۔ ?انوار مناسک? کی تقریظ لکھنے والوں میں درج ذیل حضرات شامل ہیں:(۱)حضرت مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری،
استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند (۲)حضرت
مولانا نعمت اللہ صاحب، استاد حدیث دارالعلوم دیوبند۔