• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 27381

    عنوان: ایک شخص روضہٴ اقدس کی زیارت کو جارہا ہے ، کیا اس سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تک میرا سلام پہنچادینا؟ (۲) جب ہم التحیات نماز میں پڑھتے ہیں تو کیا ”السلام علیک ایھا النبی“ پڑھنا چاہئے کہ نہیں؟ایک صاحب کا کہناہے کہ تشہد میں ترمیم کی گئی ہے ،اب ”ایھا النبی“ کی جگہ ”علی النبي“ کہنا چاہئے؟براہ کرم، اس سلسلے میں میری رہنمائی فر مائیں۔ 

    سوال: ایک شخص روضہٴ اقدس کی زیارت کو جارہا ہے ، کیا اس سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تک میرا سلام پہنچادینا؟ (۲) جب ہم التحیات نماز میں پڑھتے ہیں تو کیا ”السلام علیک ایھا النبی“ پڑھنا چاہئے کہ نہیں؟ایک صاحب کا کہناہے کہ تشہد میں ترمیم کی گئی ہے ،اب ”ایھا النبی“ کی جگہ ”علی النبي“ کہنا چاہئے؟براہ کرم، اس سلسلے میں میری رہنمائی فر مائیں۔ 

    جواب نمبر: 27381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2068=1664-12/1431

    (۱) جی ہاں یہ کہنا درست ہے اور مستحسن ہے۔
    (۲) جی ہاں جو درود جس طرح احادیث صحیحہ میں ماثور ہے یعنی ”السلام علیک أیہا النبي“ پڑھنا چاہیے، اس میں کوئی ترمیم نہیں ہوئی ہے۔ نہ کسی کو ترمیم کا حق ہے۔ یہ ترمیم کی بات بڑی جہالت کی بات آپ نے سنائی۔ ایسا آئندہ کسی مسلمان کو نہ سوچنا چاہیے نہ کہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند