• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 17877

    عنوان:

    کیا حج کے دوران عورت کو پردہ کرنا ضروری ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حج کے دوران چہرہ کا پردہ نہیں ہے کیوں کہ چہرہ کھلا ہونا ضروری ہے۔ اگر پردہ ضروری ہے تو پردہ کس طرح کریں؟ کیا حج کے دوران معاف ہے؟

    سوال:

    کیا حج کے دوران عورت کو پردہ کرنا ضروری ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حج کے دوران چہرہ کا پردہ نہیں ہے کیوں کہ چہرہ کھلا ہونا ضروری ہے۔ اگر پردہ ضروری ہے تو پردہ کس طرح کریں؟ کیا حج کے دوران معاف ہے؟

    جواب نمبر: 17877

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2171=1728-12/1430

     

    (۱) پردہ ضروری ہے، البتہ چہرہ پر کپڑا نہیں لگنا چاہیے اس لیے ایسی کوئی مناسب تدبیر اختیار کرے جس سے چہرہ پر کپڑا نہ لگے اور نامحرم مردوں کا سامنا بھی نہ ہو۔

    (۲) پردہ میں تھوڑی بہت کمی رہ جائے تو معاف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند