• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 35654

    عنوان: اگر کوئی آدمی عمرہ کی نیت سے مکہ شریف جائے اور وہ مدینہ شریف نہ جائے تو اس کا عمرہ مقبول ہوگا یا نہیں؟

    سوال: اگر کوئی آدمی عمرہ کی نیت سے مکہ شریف جائے اور وہ مدینہ شریف نہ جائے تو اس کا عمرہ مقبول ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 35654

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 2065=1246-1/1433 جی ہاں عمرہ قبول ہوجائے گا، عمرہ کی قبولیت کے لیے مدینہ منورہ جانا ضروری نہیں، جب حیثیت اور وسعت ہو تو مدینہ منورہ جانا مستحب ہے، نہ ہو تو ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند