• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 58417

    عنوان: حج پر بنا بتائے جائے یا لوگوں کو بتاکر جانا چاہیے یا پھر کیسے حج کریں اس کا پورا مسئلہ طریقہ بتائیں؟

    سوال: حج پر بنا بتائے جائے یا لوگوں کو بتاکر جانا چاہیے یا پھر کیسے حج کریں اس کا پورا مسئلہ طریقہ بتائیں؟ حج پر جانے کے لیے کیا لوگوں سے مل کر جانا ضروری ہے؟ حج پر جانے سے پہلے لوگوں کو کھانا کھلانا ضروری ہے؟ اگر ہم بنا کسی کو بتائے حج کرنے کے لیے چلے جائیں تو اس کے لیے کیا مسئلہ ہے؟

    جواب نمبر: 58417

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 549-549/M=6/1436-U حج میں جانے سے پہلے لوگوں سے مل کر جانا، یا لوگوں کو بتاکر جانا یا ان کو کھانا کھلانا: ان میں سے کوئی امر بھی ضروری نہیں ہے، بعض لوگ کھانا کھلانے کو ضروری سمجھتے ہیں سو یہ غلط ہے، کسی کو بتائے بغیر حج کے لیے جانا بلاکراہت درست ہے، جس طرح نماز کے لیے جاتے ہوئے کسی سے مل کر یا بتاکر جانا ضروری نہیں، اسی طرح حج بھی ہے، البتہ حج کا معاملہ دیگر عبادات سے اس معنی کر کچھ مختلف ہے کہ اس میں آدمی لمبا سفر ے کرکے جاتا ہے، کچھ دنوں تک کے لیے لوگوں سے جدا ہوتا ہے، موت وحیات کا کچھ پتہ نہیں ہوتا، اس لیے بہتر یہ ہے کہ اپنے رشتے داروں، دوست واحباب وغیرہم سے مل کر جائے ان سے معافی تلافی کرلے، کسی کا کوئی حق ہو اس کو ادا کرکے ذمہ فارغ کرلے، حج کے مسائل وآداب کی جانکاری کے لیے کتاب ”معلّم الحجاج“ اور ”آسان حج وعمرہ“ دیکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند