• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 19294

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ میں سعودی عرب میں نوکری کرتا ہوں اور میں نے دو عمرے کئے ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میرے اوپرحج فرض ہوگیا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے کہ میرے اوپر حج فرض ہوگیاہے؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ میں سعودی عرب میں نوکری کرتا ہوں اور میں نے دو عمرے کئے ہیں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میرے اوپرحج فرض ہوگیا ہے۔ کیا یہ صحیح ہے کہ میرے اوپر حج فرض ہوگیاہے؟

    جواب نمبر: 19294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 152=152-2/1431

    اگر آپ حج کے دنوں میں بیت اللہ شریف پہنچ سکتے ہیں تو آپ پر حج فرض ہے۔ اگر آپ حج کا مہینہ شروع ہونے سے قبل عمرہ کرکے واپس آگئے تھے تو عمرہ کرنے کی وجہ سے حج فرض نہ ہوا، البتہ اگر شوال وہیں شروع ہوگیا تھا اورحج کے مصارف موجود تھے تو حج فرض ہوگیا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند