• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 48168

    عنوان: احرام کی حالت میں بغیر خوشبو والے صابن اور شیمپو سے سر اور ہاتھ دھونا کیسا ہے؟

    سوال: احرام کی حالت میں بغیر خوشبو والے صابن اور شیمپو سے سر اور ہاتھ دھونا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 48168

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1364-1351/N=11/1434-U اگر کوئی صابون یا شیمپو خوشبودار نہ ہو تو حالت احرام میں اس سے سر اور ہاتھ دھونا بلاکراہت جائز ہے، اس سے کوئی دم وغیرہ واجب نہ ہوگا، البتہ شیمپو عام طور پر خوشبودار ہی ہوتا ہے اور صابن دونوں طرح کے ملتے ہیں، اس لیے صابون یا شیمپو کے خوشبودار ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ عوام کو از خود کرنے کے بجائے کسی مستند ومعتبر عالم یا مفتی سے کرانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند