• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 166146

    عنوان: عمرے کے شرائط اور ارکان کتنے ہیں؟

    سوال: عمرے کے شرائط اور ارکان کتنے ہیں؟تفصیل سے ذکر فرمادیں۔

    جواب نمبر: 166146

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 189-162/M=2/1440

    عمرہ کے افعال کل چار ہیں:

    (۱) احرام باندھنا : عمرہ کا احرام حدود حرم سے باہر باندھنا لازم ہے۔ آفاقی کے لئے میقات سے یا میقات سے پہلے باندھنا لازم ہے۔ اور حدود حرم کے رہنے والے اور اہل حل پر لازم ہے کہ حدود حرم سے باہر حل میں جاکر عمرہ کا احرام باندھے۔

    (۲) طواف کرنا۔

    (۳) صفا اور مروہ کی سعی کرنا۔

    (۴) حلق یا قصر کرنا۔

    ان چاروں افعال میں سے احرام باندھنا عمرہ کے لئے شرط ہے اورطواف کرنا فرض ہے اور سعی اور حلق یہ دونوں چیزیں واجب ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند