• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 52565

    عنوان: كسی كو محرم بناكر سفر حج كرنا

    سوال: مولاناصاحب میں پاکستان میں رہتا ھوں میں یہ پوچھنا چاھتا ھوں کہ میری امی کی عمر 40 سال ہے ۔وہ عمرے پر جانا چاہتی ہے کیا وہ بغیر محرم کہ عمرے پر جا سکتی ہے ۔اور عمرہ کر سکتی ہے ۔کو ء محرم کا بندوبست نہیں ہو رہا ۔اسلام میں یہ جائز ہے کہ نہیں۔اور میں نے یہ پوچھنا ہے کہ لوگ عارضی طور پر گروپ میں سے کسی کو محرم بنا لیتے ہیں کیا یہ اسلام میں جائز ہے کہ نہیں۔مولانا صاحب جلدی اور مفصل جواب دے ۔

    جواب نمبر: 52565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 791-791/M=6/1435-U حدیث میں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ کوئی عورت شوہر یامحرم کے بغیر سفر کرے، لہٰذا آپ کی والدہ کے لیے شوہر یا محرم کے بغیر عمرہ پر جانا جائز نہیں، اور گروپ میں سے کسی نامحرم کو اپنے طور پر محرم بنالینے کا اعتبار نہیں، اس سے وہ شرعی محرم نہیں بن جاتا لہٰذا اس کی بھی اجازت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند