• عبادات >> حج وعمرہ

    سوال نمبر: 40080

    عنوان: دم کب واجب ہو گا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی پر دم واجب ہو تو کیا اپنے سامنے ذبح کروانا ضروری ہے ؟ اگر کوئی دم کے پیسے کسی آدمی کو دے آیکہ سلاٹر ہاؤس میں جمع کروا دینا ،کیا اس طرح واجب ادا ہو جائے گا ؟ جبکہ اس بات کا یقین نہیں کہ سلاٹر ہاؤس والوں نے قربانی کر دی ہو گی ؟ ۲) پاکستان و انڈیا سے براستہ جدّہ ،مکّہ جانے والوں کے راستے میں ۲ میقات آتے ہیں ،اگر واپسی پر احرام کی حالت میں ۱ میقات سے نکل جاتے اور جدّہ ایر پورٹ پر آ کر احرام کھولے ، تو کیا دم واجب ہو گا جبکہ ابھی دوسری میقات کی حدود میں ہے ؟

    جواب نمبر: 40080

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1061-678/H=7/1433 (۱) بہ سلسلہٴ حج یا عمرہ اگر کوئی دم واجب ہوگیا تو اس کی ادائیگی حرم میں ہوگی، سرزمین ِحرم سے باہر ذبح کرنے سے دم اداء نہ ہوگا، سامنے تو ذبح کرانا ضروری نہیں، البتہ جس کے متعلق یقین ہو کہ وہ حرم میں ذبح کرادے گا تو بعد ذبح کے دم اداء ہوجائے گا، بہتر یہ ہے کہ فون سے رابطہ کرکے مزید تحقیق کرلے۔ (۲) واپسی سے کیا مراد ہے؟ کہاں سے واپس پر احرام کا مسئلہ معلوم کرنا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند