• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 65527

    عنوان: حدیث قدسی کی صحیح تعریف کیا ہے؟

    سوال: حدیث قدسی کی صحیح تعریف کیا ہے؟اللہ تعالی کاجو فرمانا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہم تک پہنچا وہ ہے تو قرآن اور حدیث قدسی میں کیا فرق ہے؟

    جواب نمبر: 65527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 797-787/N=8/1437 (۱) حدیث قدسی وہ حدیث ہے جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت کرتے ہوئے بیان فرماتے ہیں، اس میں الفاظ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہوتے ہیں اور مضمون اللہ رب العزت کی طرف سے اور وہ مضمون بذریعہ وحی، الہام وغیرہ سے حاصل ہوتا ہے۔ (۲) قرآن اورحدیث قدسی میں بنیادی فرق یہ ہے کہ قرآن میں الفاظ بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں جب کہ حدیث قدسی میں الفاظ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہوتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند