• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 13023

    عنوان:

    میں صرف اس بات کی تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ حدیث ہے اگر ہاں تو صحیح یا ضعیف اور کس کتاب میں ہے۔ طلب العلم فریضة علی کل مسلم و مسلمة برائے کرم پورے ثبوت کے ساتھ جواب دیں۔

    سوال:

    میں صرف اس بات کی تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ حدیث ہے اگر ہاں تو صحیح یا ضعیف اور کس کتاب میں ہے۔ طلب العلم فریضة علی کل مسلم و مسلمة برائے کرم پورے ثبوت کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 13023

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 837=796/ب

     

    یہ ابن ماجہ کی حدیث ہے، البتہ لفظ: مسلمة کی زیادتی نہیں ملتی ہے: حدثنا ہشام بن عمار ثنا حفص بن سلمان ثنا کثیر بن شنظیر عن محمد بن سیرین عن أنس بن مالک قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: طلب العلم فریضة علی کل مسلم(ابن ماجة:۲۰، م قدیمي، باب فضل العلماء والحث علی طلب العلم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند