• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 169413

    عنوان: سبوح قدوس رب الملائکۃ والروح كی تحقیق

    سوال: محمد زبیر ممبئی سے میرا سوال یہ ہے کہ وتر کی نماز کے بعد دو سجدے کئے جاتے ہیں پہلے سجدے میں پانچ مرتبہ سبوح قدوس رب الملائکة والروح پڑھتے ہیں پہلے سجدے کے بعد ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھتے ہیں پھر دوسرے سجدے میں وہی کلمات پانچ مرتبہ پڑھتے ہیں اس وظیفہ کی بڑے فضیلت بیان کی جاتی ہے اس وظیفہ کو وظیفہ فاطمہ بھی کہا جاتا ہے کیا یہ وظیفہ احادیث مبارک سے ثابت ہے جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169413

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:622-635/sd=7/1440

     مذکورہ وظیفہ جس حدیث میں مذکور ہے، علامہ شامی نے علامہ حلبی کے حوالہ سے اس کو موضوع قرار دیا ہے۔ قال ابن عابدین : قال فی شرح المنیة: وأما ما ذکر فی المضمرات أن النبی - صلی اللہ علیہ وسلم - قال لفاطمة - رضی اللہ تعالی عنہا -: ما من موٴمن ولا موٴمنة یسجد سجدتین إلی آخر ما ذکر ". فحدیث موضوع باطل لا أصل لہ.۔ (رد المحتار: ۱۲۰/۲)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند