• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 25497

    عنوان: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ بنی مصطلق سے واپس آرہے تھے تو ان کی اونٹی گم ہوگئی تھی تو ایک منافق نے آپ ﷺ کے علم غیب کے بارے میں کچھ کہا تھا، براہ کرم، یہ حدیث مع حوالہ بتائیں۔

    سوال: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ بنی مصطلق سے واپس آرہے تھے تو ان کی اونٹی گم ہوگئی تھی تو ایک منافق نے آپ ﷺ کے علم غیب کے بارے میں کچھ کہا تھا، براہ کرم، یہ حدیث مع حوالہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 25497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1169=1169-/-7/1432 مذکورہ واقعہ ”البدایہ والنہایہ“ کے مصنف نے ”کتاب المغازی“ کے تحت ان الفاظ میں نقل کیا ہے: ثم ذکر ابن إسحاق من أسلم من أحبار الیہود علی سبیل التقیة فکانوا کفارا فی الباطن فاتبعہم بصنف المنافقین وہم من شرہم، سعد بن حنیف، وزید بن اللصیت، وہو الذی قال حین ضلت ناقة رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یزعم محمد أنہ یأتیہ خبر السماء وہو لا یدری أین ناقتہ؟ فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم " واللہ لا أعلم إلا ما علمنی اللہ، وقد دلنی اللہ علیہا فہی فی ہذا الشعب قد حبستہا شجرة بزمامہا " فذہب رجال من المسلمین فوجدوہا کذلک. (البدایة والنہایة: ۳/۲۴۰، کتاب المغازي، مکتبة المعارف، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند