• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 608031

    عنوان:

    غسل کے بعد بدن پوچھنے کا طریقہ

    سوال:

    سوال : کیا غسل کرنے کے بعد بدن کو پوچھنے کا کوئی مسنون طریقہ ہے ؟

    جواب نمبر: 608031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 510-375/D=05/1443

     حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر کام میں تیامن (یعنی داہنی طرف سے آغاز کرنے کو) کو پسند فرمایا کرتے تھے حتی کہ جوتے پہننے میں پہلے داہنا پیر جوتے میں ڈالتے اور کنگھی کرنے میں بھی پہلے داہنی طرف کے بال کنگھی سے سیدھا کرتے۔

    لہٰذا غسل کے بعد تولیہ سے پوچھنے میں بھی داہنی جانب کا خیال رکھا جائے یہی سنت ہے۔ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کان یجب التیامن ما استطاع فی الامور کلہ۔ (ابوداوٴد)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند