• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 2665

    عنوان:

    کیا یہ ممکن ہے کہ احادیث کی تمام کتب کی تمام احادیث کو جن پر کوئی کلام نہ ہو ان کو ایک جگہ جمع کر لیے جائیں ؟ کیا دارالعلوم دیوبند یہ خدمات انجام دے سکتا ہے؟

    سوال:

    کیا یہ ممکن ہے کہ احادیث کی تمام کتب کی تمام احادیث کو جن پر کوئی کلام نہ ہو ان کو ایک جگہ جمع کر لیے جائیں ؟ کیا دارالعلوم دیوبند یہ خدمات انجام دے سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 2665

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 35/ ب= 35/ ب

     

    ممکن توہے، جزوی طور پر اس موضوع پر کام بھی ہوئے ہیں، جیسے صحیح بخاری، صحیح مسلم، صحیح ابن حبان، صحیح ابن خزیمہ وغیرہ۔ جو فیصلہ آپ نے پیش فرمایا ہے یہ بہت لمبے چوڑے کام کا منصوبہہے اس کے لیے مستقل ایک اکیڈمی قائم کرنی ہوگی۔ اور ۱۰-۱۲ محدثین جو علوم حدیث میں یدطولیٰ رکھتے ہیں،انھیں رکھ کر کام کرنا ہوگا۔ اور ماہانہ ڈیڑھ دولاکھ خرچ بھی کرنا ہوگا۔ دارالعلوم دیوبند خود اپنے قائم کردہ شعبہ جات میں غایت درجہ مصروف و منہمک رہتا ہے، آپ کو فکر ہے تو آپ خود ایسی اکیڈمی قائم کریں، احادیث کی تمام کتابیں مہیا کریں اورکام کرنے والے افراد بھی مہیا کریں۔ اور اس کام کا آغاز کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند