• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 54429

    عنوان: صحیح حدیث کی کتنی کتابیں ہیں اور جن میں صحیح اور ضعیف بھی ہے وہ کتنی کتابیں ہیں؟

    سوال: صحیح حدیث کی کتنی کتابیں ہیں اور جن میں صحیح اور ضعیف بھی ہے وہ کتنی کتابیں ہیں؟

    جواب نمبر: 54429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1200-1200/M=10/1435-U صحیح حدیث کی چھ کتابیں مشہور ہیں جو صحاح ستہ کہلاتی ہیں: بخاری، مسلم، ابوداوٴد، نسائی، ترمذی اور ابن ماجہ۔ ایسی کتابیں جن میں صحیح اور ضعیف حدیثیں ہیں ، ان کی حتمی تعداد معلوم نہیں، مذکورہ کتب ستہ میں بھی ضعیف روایات موجود ہیں، البتہ ان کی تعداد بہت کم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند