• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 602549

    عنوان:

    حضرت موسیٰ علیہ السلام كے ایك سوال كی تحقیق

    سوال:

    تفسیر قرطبی اور تفسیر الثعلبی میں سورة فصلت آیت نمبر 11 کی تفسیر میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ ذکر کیا گیا ہے جس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللّٰہ سے سوال کیا کہ اے اللّٰہ اگر یہ زمین آسمان تیرا حکم نہ مانے تو پھر تو کیا کرے گا اس پر اللّٰہ نے کہا کہ میں اپنی چراگاہ میں سے ایک جانور ان پر مسلط کروں گا جو زمین اور آسمان کو نگل جائے گا میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ واقعہ مستند ہے ؟اور کیا اس حوالے سے کوئی حدیث بھی ہے برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں بہت شکریہ۔جذاک اللّٰہ خیرا

    جواب نمبر: 602549

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:487-755/L=10/1442

     مذکورہ واقعہ کو ثعلبی نے اپنے تفسیر میں اور ان کے حوالہ سے قرطبی نے اپنے تفسیر میں ذکر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اور کسی معتبر کتاب میں یہ واقعہ نہیں مل سکا ۔ نیز تلاش بسیار کے بعد ہمیں اس کی سند نہیں مل سکی۔ لگتا ہے کہ یہ واقعہ موضوع اور از ازقبیلِ اسرائیلیات ہے؛ کیونکہ ثعلبی نقل میں محتاط نہیں ہیں بلکہ ہر ایک صحیح ضعیف موضوع روایت کو اپنے تفسیر میں ذکر کردیتے ہیں ۔ ان کے بارے میں حافظ ابن تیمیہ فرماتے ہیں:


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند