• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 56202

    عنوان: کیا ہر ی پگڑھی پہننا جائز ہے؟ کیایہ سنت سے ثابت ہے؟ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پگڑھی کون سے رنگ کی تھی؟

    سوال: کیا ہر ی پگڑھی پہننا جائز ہے؟ کیایہ سنت سے ثابت ہے؟ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پگڑھی کون سے رنگ کی تھی؟

    جواب نمبر: 56202

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1491-1491/M=1/1436-U87 ہری پگڑی پہننا جائز ہے، صحابہٴ کرام سے ثابت ہے (دیکھئے مصنف ابن ابی شیبہ ۱۲/۵۴۵، ط: کراچی پاکستان) حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سیاہ رنگ کی پگڑی منقول ہے: عن جابر أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دخل یوم فتح مکة وعلیہ عمامة سوداء (نسائی شریف: ۲/۲۹۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند