• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 55021

    عنوان: قبرستان کی زیارت کرتے وقت کونسی دعا اور کونسی صورت پڑھنی چاہئے؟

    سوال: (۱) قبرستان کی زیارت کرتے وقت کونسی دعا اور کونسی صورت پڑھنی چاہئے؟ (۲) کیا یہ درج ذیل حدیث صحیح ہے؟ ” کہ جب بھی قبرستان میں داخل ہو اور سورة یاسین پڑھو تو اللہ تعالی میت کی سزا کم کردیتاہے اورپڑھنے والے کو مدفون لوگوں کی تعداد کے حساب سے ثواب دے گا“۔ یہ حدیث صحیح ہے تو جو لوگ زور سے قبرستان کے پاس سورة یاسین پڑھتے ہیں ان کو کیوں ڈانٹا جاتاہے؟

    جواب نمبر: 55021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1161-927/D=11/1435-U السلام علیکم یا أہل القبور یغفر اللہ لنا ولکم أنتم سلفنا ونحن بالأثر یہ دعا پڑھیں۔ نیز قبرستان میں جاکر سورہٴ فاتحہ ، سورہ ملک، سورہ یٰسین، الہاکم التکاثر وغیرہ جو سورت چاہیں، پڑھیں۔ (۲) حدیث میں پڑھو کا حکم نہیں ہے بلکہ جو ایسا کرتا ہے اس کی فضیلت بیان کی گئی جس کے ضمن میں پڑھنے کا حکم استحبابی طور پر ثابت ہوتا ہے عن أنس رضي اللہ عنہ یرفعہ من دخلَ المقابرَ فقرأ یٰسٓ خفف اللہ عنہم یومئذ ومن زار قبر والدیہ فقرأ عندہ أو عندہما یُسٓ غفر لہ (عمدة القاري: ۱ص۸۷۵) احسن الفتاوی ج۴ ص۲۰۵، البتہ زور سے پڑھنا ثابت نہیں، آہستہ ہی سے پڑھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند