• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 50020

    عنوان: is hadith ka no. janna chahta hoon aur aayat no.

    سوال: مقتدی کو امام کے پیچھے سورہ فاتحہ یا کسی دوسری سورت کی قرأت نہیں کرنی ہے ، امام کی قرأت اس کی طرف سے کافی ہے ، حدیث میں ہے : من کان لہ إمام فقراء ة الإمام لہ قراء ة (طحطاوی، مسند احمد بن حنبل) دوسری حدیث میں ہے : وإذا قرأ فأنصتوا (مسلم، ابوداود، ابن ماجہ، نسائی) اور خود قرآن پاک میں ارشاد ہے : وَاِذَا قُرِئ الْقُرْآَنُ فَاسْتَمِعُوْا لَہُ وَاَنْصِتُوْا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ (اعراف)

    جواب نمبر: 50020

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 235-204/H=2/1435-U مذکورہ احادیث کا نمبر مع حوالہ کتب: (۱) من کان لہ إمام فقراء ة الإمام لہ قراء ة․ مسند أحمد بن حنبل ج۳ ص۳۳۹، حدیث نمبر ۸۵۰/ ۱۴۶۳۴، موطا محمد ص۹۷، حدیث نمبر ۱۲۴۔ (۲) وإذا قرئ فأنصتوا مسلم شریف ج۱ ص۱۷۴ باب التشہد رقم ۶۳، ابوداوٴد: ۱/ ۱۴۰ حدیث نمبر ۹۷۳ ․ ابن ماجہ ص۶۱ باب إذا قرأ الإمام فأنصتوا حدیث نمبر ۸۴۶، نسائی ج۱ ص۱۴۶ حدیث نمبر ۹۲۱، مذکورہ آیت کا نمبر ۲۰۴ اور سورہٴ اعراف میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند