• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 63991

    عنوان: اللہ تعالی ٰ کا مومن کے دل میں سمانے کا مطلب؟

    سوال: میں نے کہیں یہ حدیث مبارکہ سنی ہے جس کا مفہوم ہے کہ" اللہ تعالی ٰ پوری کائنات میں نہیں سماتا لیکن مومن کے دل میں سما جاتا ہے " ۔ اسکی اصل کیا ہے ؟ کیا یہ ضعیف حدیث ہے ؟ اور کیا یہ دین کی تعلیمات کے متصادم ہے ؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 63991

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 537-543/H=7/1437 جو حدیث کہیں آپ نے سنی ہے وہ اور اس کی سند کہیں دیکھنا ہم کو مستحضر نہیں، البتہ یہ مضمون کہ ”اللہ پاک اپنے علم کے اعتبار سے ہرچیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے“ قرآنِ کریم میں ہے اوریہ بات کہ موٴمن کے دل میں سماجاتا ہے اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ جل شانہ کی یاد ومحبت غالب آکر موٴمن کے دل میں گھر کرلیتی ہے یعنی سماجاتی ہے، یہ مضمون بھی صحیح ہے اور قرآن شریف سے ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند