• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 174636

    عنوان: سر پر ہاتھ رکھ کر دعا پڑھنا کس حدیث سے ثابت ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ فرض نماز کے بعد امام دعا سے پہلے سر پر دایاں ہاتھ رکھ کر کچھ پڑھتے ہیں ، سر پر ہاتھ رکھ کر دعا پڑھنا کس حدیث سے ثابت ہے؟

    جواب نمبر: 174636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 317-222/B=03/1441

    یہ عمل کوئی سنت یا عبادت سمجھ کر نہیں کیا جاتا ہے بلکہ یہ ایک روحانی علاج ہے اپنے حافظہ کی قوت بڑھانے کے لئے بطور علاج کیا جاتا ہے، سرپر ہاتھ رکھ کر یَاقَوِیُّ ۱۱/ مربتہ پڑھا جاتا ہے اس عمل سے حافظہ بہت قوی ہوتا ہے۔ یہ بزرگان دین کا بتایا ہوا عمل ہے۔ یہ کوئی حدیث کا عمل نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند