• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 156507

    عنوان: حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے کمینے شخص کی کیا نشانی بتائی

    سوال: حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے کمینے شخص کی کیا نشانی بتائی کیا یہ درست ہے کہ جس شخص کی بیوی اس سے ڈرے وہ کمینہ انسان ہے ، کیا یہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ؟ براہ کرم، حوالہ وغیرہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 156507

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:376-238/M=3/1439

    ایسی کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری جس میں کمینے کی نشانی بیان کی گئی ہو اور نہ یہ کہ جس شخص کی بیوی اس سے ڈرے وہ کمینہ انسان ہے۔ اس لیے کچھ عرض کرنے سے معذرت ہے۔ آپ نے اگر کسی نے ایسا سنا ہے تو اسی سے اس کا حوالہ معلوم کریں اور پھر ہمیں بھی اس سے مطلع فرمادیں تاکہ اس کی تحقیق کی جاسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند