عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 60684
جواب نمبر: 60684
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 670-536/Sn=10/1436-U گھوڑے کی سواری کرنا بلاشبہ جائز؛ بلکہ سنت ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خود گھوڑے کی سواری کی ہے، ہاں اگر کوئی شخص ریا ونمود کے لیے گھوڑا پالتا ہے یا سواری کرتا ہے تو یہ گناہ ہے، جائز نہیں ہے۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ․․․․ الخیل ثلاثة ہي لرجل وزر وہي لرجل ستر وہي لرجل أجر․․․ فأمّا التي ہي لہ وزر فرجل ربطہا ریاء وفخرًا ونواءً علی أہل الإسلام فہي لہ وزر الحدیث (مشکاة المصابیح، ص: ۱۵۵، کتاب الزکاة)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند