• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 610639

    عنوان: کیا گشت کرنے سے عذاب قبر ہٹالیا جاتا ہے ؟

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں ،مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے گاؤں کی مسجد میں تبلیغی جماعت آئی ہوئی تھی انہوں نے فضائل گشت میں یہ بیان کیا کہ اگر قبرستان والوں کوعذاب ہو رہا ہو تو اس گشت کی برکت سے قبرستان والوں سے عذاب ہٹا لیا جاتا ہے امام مسجد نے اس بات پر ان کو ٹوکا اور ان کو سمجھایا کہ ذخیرۂ احادیث میں ایسی کوئی روایت نہیں ہے لہذا ایسی بات بیان کرنے سے احتراز کرنا چاہیے تبلیغی جماعت کے ساتھیوں نے نہیں مانا اور اسی بات کو اپنے علاقے کے مرکز میں پہنچایا اور تبلیغ کا مخالف بتانے لگے اورعوام الناس میں مختلف طرح کی چہ میگوئیاں ہونے لگی اب مختصر مسئلہ یہ ہے کیا فضائل گشت میں اس طرح کی بات بیان کرنا درست ہے کیا کہیں قرآن و حدیث میں اس طرح کی بات کا کوئی ثبوت ملتا ہے اس کے بارے میں آپ ہماری صحیح رہنمائی فرمائیں آپ کی عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 610639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 957-699/D=08/1443

     یہ ایك بے اصل بات ہے بیانات میں مستند باتیں بیان كرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند