• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 171768

    عنوان: قبر پر انگلی ركھ کے سرہانے سورہ بقرہ کی ابتدائی اور آخری آیات كا پڑھنا حدیث سے ثابت ہے؟

    سوال: مفتی صاحب مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ قبر پر جو سورة بقرہ کا پہلا اور آخری رکوع پڑھتے ہیں انگلی رکھ کر کیا یہ انگلی رکھ کر پڑھنا صحیح ہے اور اگر انگلی رکھ کر نہ پڑھیں تو؟

    جواب نمبر: 171768

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1119-985/D=11/1440

    قبر کے سرہانے سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات اور پائتیں کی جانب سورہ بقرہ کی آخری آیات پڑھنا حدیث سے ثابت ہے۔

    عن عبد اللہ بن عمر قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول اذا مات احدکم فلا تحبسوہ وأسرعوا بہالیٰ قبرہولیقرأ عند رأسہفاتحة البقرة وعند رجلیہ رواہ البیہقی فی شعب الایمان ۔ مشکاة ، ص: ۱۴۹۔

    اور قبر پر انگلی رکھنا حدیث سے ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند