• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 601333

    عنوان: میکرونی حلال ہے یا حرام ہے ؟

    سوال:

    جناب والا یہ بات اکژ مدرسے کے طلبہ سے سنی ہے کہ میکرونی کے بارے میں کہ میکرونی کا کھانا درست نہیں ہے اس بارے میں جواب دیں کہ میکرونی حلال ہے یا مکروہ ہے یا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 601333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 233-182/D=04/1442

     میکرونی کے اجزاء ترکیبی معلوم کئے جائیں اگر کوئی نجس یا حرام چیز شامل نہیں ہے تو اس کا کھانا جائز ہے، کسی ماکول کے بارے میں بلاتحقیق مکروہ یا حرام ہونے کی بات نہیں کہی جاسکتی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند