• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 29269

    عنوان: میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا جانوروں کا پایہ اس کے اوپر کی تہ کو جلانے کے بعد کھایا جاسکتاہے؟ میں نے کسی سے سنا ہے کہ اگر ہم پایہ کے اوپر کا حصہ نہ ہٹائیں بلکہ صرف بالوں کو جلادیں جب کہ اس میں بالوں کی جڑیں رہ جاتی ہیں ، اس لیے اس کا کھانا مکروہ ہے یا حرام ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں

    سوال: میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا جانوروں کا پایہ اس کے اوپر کی تہ کو جلانے کے بعد کھایا جاسکتاہے؟ میں نے کسی سے سنا ہے کہ اگر ہم پایہ کے اوپر کا حصہ نہ ہٹائیں بلکہ صرف بالوں کو جلادیں جب کہ اس میں بالوں کی جڑیں رہ جاتی ہیں ، اس لیے اس کا کھانا مکروہ ہے یا حرام ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں

    جواب نمبر: 29269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 228=158-2/1432

    بالوں کی جڑیں رہ جانے کی وجہ سے کھانا مکروہ یا حرام نہیں ہوا، فقہاء رحمہم اللہ نے چمڑے کو گوشت کے مثل جائز قرار دیا ہے، جب کہ چمڑے میں بالوں کی جڑی بھی رہتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند