• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 172037

    عنوان: كیا پیاز اور لہسن كھانا مكروہ ہے؟

    سوال: حضرت والا میں بہت ہی احترام کے ساتھ پوچھنا چاہتا ہوں کے پیاز اور لہسن کھانا احادیث کی روشنی میں کیا ہے۔ ایسا بھی کوئی حدیث ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیاز کھانا مکروہ ہے۔

    جواب نمبر: 172037

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1136-902/B=11/1440

    پکی ہوئی پیاز یا لہسن کے کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں، کھا سکتے ہیں۔ اس میں بدبو نہیں رہتی؛ البتہ کچی پیاز یا کچا لہسن کھانے کے بعد مسجد میں جانا یا کسی مجلس میں جانا ممنوع و مکروہ ہے۔ ہاں منہ صاف کرنے اور بدبو زائل کرنے کے بعد جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند