• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 30747

    عنوان: (۱) میں ساؤتھ کوریا میں زیر تعلیم ہوں۔ میرے کچھ سوالا ت ہیں۔ (۱) کوریا میں زیادہ تر ہم جمعہ پڑھتے ہیں۔ جمعہ اور دیگر نمازوں کے بعد امام صاحب زور سے درود پڑھتے ہیں اور مقتدی بھی امام صاحب کے ساتھ زور سے درود پڑھتے ہیں۔ کیا ایک ساتھ اس طرح سے زور سے پڑھنا درست ہے؟
    (۲)کوریا دوسرے مسئلہ کھانے کا ہے، کیوں کہ ہر کھانے کے سامان میں خنزیر کا کوئی نہ کوئی حصہ رہتاہے۔ کبھی کبھار ہمارے پروفیسر رات کے کھانے کا انتظاکرتے ہیں، ہم لو گ ان کے ساتھ جاتے ہیں، وہ ہمارے سامنے خنزیر کا گوشت کھاتے ہیں، کیا اگر وہ ہمارے سامنے خنزیر کا گوشت کھانا مئے پینا درست ہے؟اگر ہم سمندری ماکولات کھائیں تو کیا یہ گنا ہ ہے؟براہ کرم، ا بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ نیز بتائیں کہ ہم کون سے سمندری ماکولات کھائیں۔ 

    سوال: (۱) میں ساؤتھ کوریا میں زیر تعلیم ہوں۔ میرے کچھ سوالا ت ہیں۔ (۱) کوریا میں زیادہ تر ہم جمعہ پڑھتے ہیں۔ جمعہ اور دیگر نمازوں کے بعد امام صاحب زور سے درود پڑھتے ہیں اور مقتدی بھی امام صاحب کے ساتھ زور سے درود پڑھتے ہیں۔ کیا ایک ساتھ اس طرح سے زور سے پڑھنا درست (۲)کوریا دوسرے مسئلہ کھانے کا ہے، کیوں کہ ہر کھانے کے سامان میں خنزیر کا کوئی نہ کوئی حصہ رہتاہے۔ کبھی کبھار ہمارے پروفیسر رات کے کھانے کا انتظاکرتے ہیں، ہم لو گ ان کے ساتھ جاتے ہیں، وہ ہمارے سامنے خنزیر کا گوشت کھاتے ہیں، کیا اگر وہ ہمارے سامنے خنزیر کا گوشت کھانا مئے پینا درست ہے؟اگر ہم سمندری ماکولات کھائیں تو کیا یہ گنا ہ ہے؟براہ کرم، ا بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ نیز بتائیں کہ ہم کون سے سمندری ماکولات کھائیں۔

    ہے؟

    جواب نمبر: 30747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):447=447-3/1432

    جمعہ اور دیگر نمازوں کے بعد زور سے اجتماعی طور پر درود شریف پڑھنا ثابت نہیں۔
    (۲) آپ حضرات کے سامنے ان کو خنزیر کا گوشت کھانے اور شراب پینے سے یقینا احتراز کرنا چاہیے، آپ لوگ ان کے ساتھ کھانے سے حتی الامکان احتیاط کریں۔ سمندری جانوروں میں حنفیہ کے نزدیک صرف مچھلی حلال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند