• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 146453

    عنوان: مرغی کے پیر کھانا جائز ہے ؟مکروہ یا مباح ہے ؟

    سوال: مرغی کے پیر کھانا جائز ہے ؟مکروہ یا مباح ہے ؟

    جواب نمبر: 146453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 204-147/H=2/1438

    مذبوحہ مرغی اور حلال جانوروں کے جو اجزاء محرمہ یا مکروہہ ہیں ان میں پیر داخل نہیں پس جس طرح بکری بھینس وغیرہ جانوروں کے پائے کھانا جائز و حلال ہے اسی طرح مرغی کے پیروں کو کھانا بھی بلاکراہت حلال ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند