• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 602783

    عنوان:

    فتح مكہ پر كون كون ایمان لائے تھے؟

    سوال:

    فتح مکہ کے موقع پر اسلام لانے والے اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام مبارک جاننا چاہتا ہوں؟

    جواب نمبر: 602783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 574-481/B=07/1442

     فتح مکہ کے موقعہ پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے پچھلے ظلم و ستم کے باوجود سب کو معاف کردینے اور کسی قسم کا بدلہ نہ لینے کا اعلان سن کر آپ کے اخلاق کریمانہ کو دیکھ کر تقریباً تمام ہی مکہ کے کفار و مشرکین نے اسلام قبول کرلیا تھا۔ ان کی تعداد کا احاطہ کرنا اور تمام افراد کو نام بنام شمار کرکے بتانا مشکل ہے، حتی کہ کفار مکہ اور قریش کے سب سے بڑے سردار حضرت ابوسفیان بھی مسلمان ہوگئے تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند