• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 149599

    عنوان: نا محرم لڑکے اور لڑکی کو تعلیم کس عمر تک دے سکتے ہیں؟

    سوال: لڑکے کے بلوغ کی عمر 12 سال اور لڑکی کی 9سال بتائی جاتی ہے ،اس عمر تک نا محرم کو تعلیم دینا جائز ہے ؟کیا قاری صاحب 9 سال ہونے سے پہلے لڑکی کو اور قاریہ صاحبہ 12 سال پورے ہونے سے نامحرم لڑکے کو قرآن پاک کی تعلیم دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 149599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 794-758/M=7/1438

    پندرہ سال سے پہلے اگر لڑکی یا لڑکے میں بالغ ہونے کی علامت (حیض، احتلام وغیرہ) پائی جائے تو اسی وقت سے وہ بالغ شمار ہوگا، ورنہ ۱۵سال مکمل ہونے پر بالغ شمار ہوگا اور بالغ ہونے کے بعد پردے کے احکام جاری ہوجاتے ہیں، ۱۲، ۱۳سال کا لڑکا مراہق یعنی قریب البلوغ ہوجاتا ہے اور ۹/۱۰سالہ لڑکی مشتہاة ہوجاتی ہے اسی عمر سے پردہ شروع ہوجانا بہتر ہے اور بالغ ہونے کے بعد بغیر پردے کے نامحرم کو تعلیم دینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند