• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 6127

    عنوان:

    اگر كسى لڑکی کی ماں مر چکی ھو اور لڑکی کے سارے رشته دار مثلاً خالة, پھوپھی, ناني نانا, دادي دادا , والد سوتيلى ماں وغيره موجود هوں تو اس كى پرورش كون اور كس عمر تك كریگا ؟ اور اس لڑکی کے اخراجات كا كون ذمه دار ھوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6127

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 473=473/ م

    لڑکی کی ماں نہ ہونے کی صورت میں حق حضانت، اس کی نانی کو ہے اورنانی کے بعد دادی پھر بہن وغیرہ کوترتیب وار پرورش کا حق حاصل ہے، لڑکی کی پرورش کی عمر نوسال تک ہے، پرورش کے اخراجات اس لڑکی کے باپ کے ذمہ ہیں، ہکذا في کتب الفقہ۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند