• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 159477

    عنوان: كیا علم حاصل کرنے کے لیے ماں باپ سے اجازت لینا ضروری ہے؟

    سوال: علم حاصل کرنے کے لیے ماں باپ سے اجازت لینا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 159477

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:696-631/M=6/1439

    شریعت کا جتنا علم حاصل کرنا ضروری وفرض ہے اس کے لیے ماں باپ سے اجازت لینا لازم نہیں؛ لیکن اگر اس کے حصول کے لیے سفر کرنا پڑے تو سفر کی اجازت اِس قید کے ساتھ ہے کہ والدین کے ضیاع کا خوف نہ ہو۔ (مستفاد احسن الفتاوی: ۱/ ۳۹۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند